Daily Khabardar
July 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

صحافی معاشرتی ترقی کےلیے ایک اہم ستون ہیں . حضرت ولی کاکڑ

ہرنائی(حنیف ترین ) پریس کلب ہرنائی رجسٹرڈ کے وفد نے محمد حنیف ترین کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین،ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھاکرانی،محکمہ ذراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید انور شاہ ودیگر بھی موجود

تھے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے صحافتی میدان میں پریس کلب کے نمایاں کردار ادا کرنے والے ممبران کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پریس کلب ہرنائی

کی جانب سے پرنٹ میڈیا/ الیکٹرانک میڈیا کے زریعے ضلع ہرنائی کے مسائل کو ہمیشہ مثبت انداز میں اجاگر کیا گیاہے۔

پریس کلب ہرنائی کی جانب سے مثبت انداز میں صحافت بہترین اقدام ہے۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے صحافت کی اہمیت اور معاشرتی ذمہ داری کے

حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی

،ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے کہا کہ صحافی معاشرتی ترقی کےلیے ایک اہم ستون ہیں اور ان کا کردار ہر دور میں اہم رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافی نہ صرف عوامی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ حکومت اور انتظامیہ کی پالیسیوں اور اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کا

ایک موثر ذریعہ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے صحافیوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل کوششوں کی بدولت عوام تک درست معلومات پہنچتی ہیں اور

معاشرتی مسائل پر عوامی شعور بیدار ہوتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ تعاون کرے گی تاکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ امور کو بہترطریقے سے سرانجام دے سکیں،

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کا کام نہ صرف خبروں کی ترسیل تک محدود ہے بلکہ وہ عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا

کرتے ہیں۔

ان کی بدولت عوام تک حکومت کی مختلف سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں کی معلومات پہنچتی ہیں، جس سے عوام میں حکومتی اقدامات کے بارے میں اعتماد پیدا ہوتا

ہے۔

ملاقات میں صحافیوں نے اپنے مسائل اور چیلنجز بھی ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھے جن میں پریس کلب (ر) کو درپیش مسائل شامل تھے ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت

ولی کاکڑ نے ہرنائی پریس کلب کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ صحافیوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب ہرنائی (رجسٹرڈ) کے صحافیوں اور عہدیداران کےلئے ڈپٹی لمشنر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *