آواران میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا فورسز کو خراج تحسین

لوئٹہ (خبردار نیوز): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے “آپریشن ردالفتنہ 3” کے تحت ‘فتنہ الہندوستان’ کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اس کارروائی کے دوران 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
​وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بروقت اور مؤثر اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر قوم اپنے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کی خاطر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی دی گئی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
​انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں امن و استحکام کے خلاف بننے والی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا
اور دہشتگردوں سمیت ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ریاستی ادارے متحد اور پرعزم ہیں۔
​وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،
اور فورسز کی یہ کامیابیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں