کوئٹہ۔
بلوچستان کے علاقے سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی سفاکانہ کارروائی
دہشتگردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا،
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کا فوری ردعمل، جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشتگردوں کا تعاقب کیا،
تاہم دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئے، تعاقب جاری ہے،
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا متاثرہ علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن جاری ہے،اور حملہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پر حملہ ہے، دشمن کی چال ناکام بنائیں گے، ترجمان کے مطابق بلوچستان کے عوام دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں،