Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

ڈیجیٹل پالیسی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا ـسرفراز بگٹی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز

بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نیشنل ڈیجیٹل پالیسی

کی تشکیل اور اس پر عملدرآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے

اور صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا

سہارا لیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اسلام آباد میں

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شیزہ فاطمہ

خواجہ نے ملاقات کی ملاقات میں وفاقی سیکرٹری آئی ٹی

اور چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ڈاکٹر سہیل بھی

شریک تھے۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ بلوچستان حکومت نے محکمہ خزانہ کی ڈیجیٹلائزیشن سے بڑے پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ محکمہ خزانہ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن سے کرپشن کے تمام راستے بند ہو جائیں گے اور سرکاری معاملات میں شفافیت آئے گی۔
​میر سرفراز بگٹی نے ایک اہم پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے استعمال سے نوجوانوں کی میرٹ پر تقرری کو یقینی بنایا جا رہا ہے،
جس سے کمیشن کے نام پر ہونے والی کرپشن کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری استعمال کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مشترکہ کاوشوں کو ناگزیر قرار دیا۔
اس موقع پر انہوں نے ڈیجیٹل پالیسی پر کام کرنے والی اتھارٹی کو کوئٹہ آنے کی باقاعدہ دعوت بھی دی تاکہ صوبائی سطح پر ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جا سکے۔
​وفاقی وزیر آئی ٹی شیزہ فاطمہ خواجہ نے بلوچستان حکومت کے ان اقدامات کو سراہا اور وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *