Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

عیدالاضحیٰ کے دوران موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے دوران عوامی تحفظ اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ فیصلہ ماضی کے تلخ تجربات اور خطرناک حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ماضی میں موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے متعدد ایسے حادثات ہو چکے ہیں جن میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اوورلوڈ اور غیر معیاری (ان فٹ) گاڑیاں تیز رفتار موٹرویز پر سفر کے دوران بڑے حادثات کا سبب بنتی ہیں۔
نئے احکامات کے تحت جانوروں کو لانے اور لے جانے والی تمام گاڑیوں کو موٹروے کے بجائے دیگر متبادل شاہراہوں اور راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ موٹروے کے تمام انٹری پوائنٹس (داخلے کے مقامات) پر چیک پوسٹس قائم کریں تاکہ ایسی گاڑیوں کو موٹروے پر چڑھنے سے روکا جا سکے۔
مزید برآں، موٹروے پولیس نے مویشی منڈیوں اور انٹرچینجز کے ارد گرد غیر قانونی پارکنگ کو سختی سے روکنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ کہیں بھی ٹریفک جام کی صورتحال پیدا نہ ہو۔
ترجمان موٹروے پولیس نے واضح کیا ہے کہ عید کے سیزن میں ٹریفک قوانین اور لوڈنگ اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پریس ریلیز کے آخر میں دہرایا گیا کہ ان تمام سخت اقدامات کا مقصد صرف اور صرف مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانا اور حادثات کی روک تھام ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *