ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ا یومِ دستور کے موقع پر اپنے پیغام میں آئین و قانون کی بالادستی اور ملکی دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے

سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ 10 اپریل 1973 کو متفقہ آئین کی منظوری قومی یکجہتی اور جمہوری استحکام کی روشن مثال ہے،

انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان ہماری قومی یکجہتی اور مضبوط وفاق کی اساس ہے، اور ریاست ہر شہری کے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے،

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی کو طاقت کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اور ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینے

کی کسی کو اجازت نہیں،

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ ہی عوامی حقوق کے حصول کا مؤثر اور مستند راستہ ہیں،اور بلوچستان کو حاصل ہونے والے تمام حقوق آئینی و پارلیمانی جدوجہد کے نتیجے

میں ملے،

انہوں نے کہا کہ آئین ہمیں عوام کے سامنے جوابدہ بناتا اور ریاستی نظام کو شفافیت فراہم کرتا ہے،جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کی عظیم قربانیاں ہرگز

رائیگاں نہیں جائیں گی،

ان کے مطابق جمہوریت کی مضبوطی اور آئینی پاسداری ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور نوجوان نسل کو آئین کی اہمیت سے آگاہ کرنا قومی ذمہ داری ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں