Daily Khabardar
July 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

بلوچستان حکومت کا کسانوں کے لیے بڑا ریلیف پیکج

کوئٹہ (نامہ نگار) بلوچستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فیول کی قیمتوں کے باعث متاثرہ زرعی شعبے کو سہارا دینے کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے “تھریشر فیول

سبسڈی اسکیم” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت صوبے بھر کے ہزاروں کسانوں کو براہِ راست مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں 3,102 کسانوں کے ابینک اکاؤنٹس میں سبسڈی کی رقم منتقل کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ 2 سے 3 روز میں مزید

13,128 کاشتکاروں کو بھی ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔

اب تک 85,000 سے زائد کسان اس اسکیم کے لیے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔74,000 سے زائد کاشتکاروں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

باقی رہ جانے والے اہل کسانوں کو مرحلہ وار ادائیگیوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس اسکیم کا بنیادی مقصد گندم کی تیار فصل رکھنے والے چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالی ریلیف دینا ہے۔ تھریشر کے اخراجات میں

کمی سے کاشتکاروں پر پڑنے والا اضافی مالی بوجھ کم ہوگا اور زرعی پیداوار کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

“موجودہ مشکل معاشی حالات اور خطے کی صورتحال کے پیشِ نظر حکومت بلوچستان اپنے کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ہم زرعی پیداوار کے تحفظ اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے

لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔”

زرعی ماہرین نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے صوبے میں فوڈ سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی اور کسانوں کی معاشی حالت میں استحکام آئے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *