بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال قومی شاہرائیں بند

بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال قومی شاہرائیں بند

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح خاران مستونگ قلات اور دیگر علاقوں میں بھی بلوچ یکجتی کمیٹی کی کال پر گوادر میں بلوچ راجی مچی کے قافلوں کو روکنے

مستونگ گوادر میں قافلوں پر فائرنگ کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے

مختلف شہروں میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مارکٹیں مکمل طور پر بند ہیں جبکہ ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے

مستونگ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قافلے پر مبینہ فائرنگ واقعے کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہرا پر دھرنا جاری ہے

جس میں خواتین بچوں سمیت سینکڑوں افراد شریک ہیں

دہرنا شمس آباد کراس پر جاری ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے

ادھر قلات میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال پر مکمل شٹر ٹاؤن ہڑتال ہے جس کے باعث تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں اور دکانیں بند ہے

ہڑتال کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے شہر آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

کوئٹہ میں سریاب روڈ کو مختلف مقامات پر مظاہرین نے بند کررکھا ہے

اس طرح چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ ایک سازش کے تحت پشتون بلوچ آقوام کو پرامن احتجاج سے محروم رکھا جارہا ہے

ان حالات کی تمام تر ذمہ داری ریاست اور حکمران اشرافیہ پر عائد ہوگی

انہوں نے کہا کہ چمن سے وزیرستان بنوں باجوڑ تک گوادر سے تربت پنجگور قلات مستونگ تک لوگوں کو طاقت سے احتجاج سے روکا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں