Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

سنو نیوز کوئٹہ بیورو کی کیخلاف صوبائی اسمبلی اجلاس کے کوریج کا بائیکاٹ

کوئٹہ (پریس ریلیز) 9 مئی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے کوئٹہ میں سنو نیوز کے بیورو آفس کی بندش صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو غیر قانونی طور پر ملازمتوں سے فارغ کرنے کیخلاف بلوچستان اسمبلی اجلاس کے کوریج کا علامتی بائیکاٹ کرنے سنو نیوز انتظامیہ کے غیر قانونی اقدام کیخلاف ہر محاذ پر جدوجہد کرنے کا فیصلہ۔کرلیا۔
بی یو جے قیادت کا ہنگامی اجلاس صدر منظور احمد رند کی زیر صدارت منعقد ہوا صدر پریس کلب عرفان سعید بی یو جے اور پریس کلب کے دیگر عہدیداروں سمیت سینئر صحافیوں اور سنو نیوز سے نکالے جانے والے متاثرہ صحافیوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں سنو نیوز انتظامیہ کی جانب سے بیورو کی بندش ملازمین کو غیر قانونی طریقے سے ملازمت سے نکالے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ کوئٹہ سے ٹی وی چینلز کے بیورو دفاتر کی تواتر کیساتھ بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں سنو نیوز انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں و میڈیا ورکرز کو بیک جنبش قلم بیروزگار کرنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل اپنانے کا سمیت دیگر فیصلے کئے گئے۔
کوئٹہ سے بند ہونے والے بیورو آفسز کو دوبار کھولنے اور ملازمین کو بحال کرانے کیلئے پہلے مرحلے میں پیر 11 مئی کو بلوچستان اسمبلی اجلاس کے کوریج کا علامتی بائیکاٹ کرکے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کو جماعتوں کو خط لکھ کر بلوچستان میں ٹی وی چینلز کی طرف سے تواتر کیساتھ بیورو دفاتر کی بندش کے مسئلے سے آگاہ کرتے ہوئے سینٹ ، قومی اسمبلی، بلوچستان اسمبلی اور ان کے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں اس مسئلے کو اٹھانے اور بیورو آفسز کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
صدر بی یو جے منظور احمد نے شرکا کو بتایا کہ ملک گیر احتجاج اور لائحہ عمل اپنانے کیلئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی قیادت کیساتھ رابطے میں ہیں اور اہم مسئلے سے نمٹنے کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے جبکہ پی ایف یو جے کی رواں ماہ منعقدہ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں مربوط لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
مسئلے کو وفاقی حکومت کے ساتھ بھی اٹھایا جائے گا۔ صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید نے اپنی کابینہ کی جانب سے بی یو جے اور متاثرہ صحافیوں کو قانونی محاذ سمیت ہر میدان میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *