کوئٹہ دھماکے میں 14افراد جان بحق ، 20زخمی ، جعفر ایکسپریس منسوخ

​کوئٹہ (ویب ڈیسک ): صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے جبکہ 20 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کی تصدیق کر دی ہے۔
​​واقعے کے فوراً بعد معاون خصوصی برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت واقعے کی تمام تر معلومات حاصل کر رہی ہے اور جیسے ہی حتمی تفصیلات ملیں گی، میڈیا کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ”دھماکے کے بعد تمام متعلقہ اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔”
​بابر یوسفزئی نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اور امدادی کاموں میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے وقوعہ کی جگہ کے قریب جمع ہونے سے گریز کریں۔
​دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو آج کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
تاہم، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ پہنچے گی۔
​سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا تاہم تاحال دھماکہ کس وجہ سے ہوا ہے یہ واضع نہیں ہے
کیونکہ بعض ذرائع کہنا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ تھا جس میں زیادہ ترعام شہری نشانہ بنے ہیں جبکہ سیاسی معاو‌ن حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہناہے کہ اس دھماکے میں ایف سی کے تین جوان بھی شہید ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں