حافظ آباد(روزنامہ خبردار کوئٹہ) نواحی علاقے اسلام پورہ میں سرکاری سکول مویشیوں کا باڑہ بن گیا، سرکاری سکول میں چند ماہ کلاسز ہوئیں اور اس کے بعد بند پڑا ہے۔سامنے آنیوالی ویڈیوز میں علاقہ مکینوں کے مویشی بندے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
ٹھیکے پر دیے گئے پنجاب میں سکولوں نے تعلیم کے نام پر تباہی مچا دی حالانکہ سرکاری دستاویزات بتاتی ہیں کہ اس سے حاضریاں اور داخلے بڑھ گئے ہیں، آخر 39 ارب لگا کر بھی پنجاب میں سکول کیوں برباد ہیں ؟ سوشل میڈیا صارف راجہ عامر کا سوال
علاقہ مکینوں نے جی این این کو بتایاکہ سکول بننے کے بعد تقریباً 3 ماہ چلا ، اس کے بعد سے بند پڑا ہے۔ ایک صاحب نے بتایاکہ کوئی افسر آیا ہے اور نہ ہی استاد، بچے ہمارے نہیں پڑھ سکتے ، حکا م سے اپپل ہے کہ ہمارا سکول چلایا جائے۔