بلوچستان میں مرمتی کام کے باعث ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق جناح پیپلز ٹرین بھی آج نہیں چلائی جائے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ضروری مرمتی کام کے پیش نظر ٹرین آپریشن ایک روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔