کوئٹہ سے ٹرین سروس ایک روز کی معطلی کے بعد بحال، جعفر ایکسپریس پشاور کے لیے روانہ

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ سے ملک کے دیگر حصوں کے لیے ٹرین سروس ایک روز کی معطلی کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اپنے شیڈول کے مطابق آج صبح روانہ ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد مسافروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جعفر ایکسپریس کی سروس کو ایک روز کے لیے معطل کیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرین سروس دوبارہ شروع کر دی گئی ہے جس سے مسافروں کی آمد و رفت کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے
یاد رہے گذشتہ روز کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے میں حکومت کے مطابق 14 افراد جان بحق اور 20 زخمی ہوئےتھے شہید ہونے والے افراد میں ایف سی کے تین جوان بھی شامل ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں