نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ایرانی صدر سے اہم ملاقاتیں، خطے میں امن اور تجارت پر تبادلہ خیال

نیویارک (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے جداگانہ اور انتہائی اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
​اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل سے بہت اچھی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ انتونیو گوتریس 6 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے یو این سیکریٹری جنرل کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور انہوں نے ہمیشہ، بالخصوص 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران، پاکستان کی بھرپور حمایت اور مدد کی۔
​دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گفتگو انتہائی مثبت اور سازگار رہی۔
انہوں نے ایرانی صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
​وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے ایرانی صدر سے آ ب نائے ہرمز (Strait of Hormuz) میں تجارتی سرگرمیوں کی آزادی کی اہمیت پر زور دیا، جس سے خطے میں امن اور معاشی استحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ ایرانی صدر نے اسلام آباد ایم او یو (MoU) کی جامعیت پر مکمل اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ چیلنجز، رکاوٹیں اور مشکلات ضرور ہیں، لیکن متحد ہو کر اور دوست ممالک کے تعاون سے ہی امن کا حصول ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں