پاک افغان سرحد: گلستان سیکٹر پر افغان طالبان کی دراندازی ناکام، متعدد ہلاک

کوئٹہ (خبردار رپورٹ) پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر پر افغان طالبان کی جانب سے جارحیت اور دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔
​سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی، جس پر فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہو گئے، جبکہ علاقے میں دونوں اطراف سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
​سرحدی علاقے میں فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز پاک سرزمیں کی طرف سے ہونے والی ہر دراندازی اور جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں