کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ خان مری نے کوئٹہ میں ٹرین ٹریک پر ہونے والے خودکش حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے اور ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور دہشتگرد عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ میر نصیب اللہ خان مری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک پیج پر ہیں اور ملک دشمن قوتوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔
انہوں نے حملے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔