سفاک شخص نے گھر میں گھس کر بہنوئی، تین بھانجوں اور ایک بھانجی سمیت 5 افراد کا قتل

“کوئٹہ ( خبردارنیوز ) کوئٹہ میں دیرینہ دشمنی کا ہولناک انجام؛ تھانہ سریاب کی حدود لنک بنادینی روڈ پر سفاک شخص نے گھر میں گھس کر بہنوئی، تین بھانجوں اور ایک بھانجی سمیت 5 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی اسی خاندان کے دو افراد کو قتل کر چکا ہے
تاہم پولیس کو پیشگی شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ واقعے کے خلاف لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے، جبکہ ملزم فرار ہوگیا ہے۔”
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ملز م گرفتار نہیں ہوگا اس وقت تک وہ سریا ب روڈ کو بند رکھیں گے جس کے باعث شہریوں کو باالخصوص سکول کے طالبات وطالبات کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامناہے
واقعہ کے پولیس اور سیکورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور واقعہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا ہے
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کی وجہ زمین کا تنازعہ بتایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں