پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ؛ پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا

​اسلام آباد (خاص رپورٹ)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
​وزارتِ ماليات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
​دوسری جانب ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
​نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا باضابطہ اطلاق 25 جولائی سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں