بلوچستان میں پانی کی قلت کا معاملہ:بلوچستان کے چار صوبائی وزرا کی سندھ آمد

کراچی ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان میں پانی کی قلت کے معاملے پر بلوچستان کے چار رکنی اعلی سطحی وفد کی وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو سے اہم ملاقات کی ہے
ملاقات میں سیکریٹری آبپاشی سندھ ظریف کھیڑو اور رکن سندھ اسمبلی میر نادر مگسی بھی شریک تھے۔
بلوچستانی وفد میں صوبائی وزرا سلیم کھوسو،میر صادق عمرانی، فیصل جمالی، محمد خان لہڑی اور سیکریٹری آبپاشی بلوچستان شامل تھے۔
اجلاس میں چیف انجینئر رائٹ بینک مختیار ابڑو، سکھر اور گڈو بیراج کے چیف انجینئرز سمیت دیگر متعلقہ افسران کی آن لائن شرکت کی
ملاقات کے دوران بلوچستان کو درپیش پانی کی قلت اور پٹ فیڈر کینال کے ذریعے پانی کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آبی معاہدے کے مطابق بلوچستان کو پٹ فیڈر کینال کے ذریعے پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جام خان شورو کی محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئےیقین دھانی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت آبی معاہدے کے تحت بلوچستان کو پانی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
جام خان شورو نے کہا کہ سندھ بھر میں قائم تمام غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف بلاامتیازسخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں