کوئٹہ (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کی لاکھوں آبادی کے لیے گرین بس منصوبے کو فوری وسعت دی جائے،
لاکھوں شہریوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
گرین بس منصوبے کو عوام کے لیے ایک مثبت اور مفید اقدامہے، تاہم تقریباً 40 لاکھ آبادی کے شہر میں چند گرین بسوں پر مشتمل سروس کسی بھی صورت عوامی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں۔
روزانہ ہزاروں شہری، طلبہ، خواتین، بزرگ، سرکاری و نجی ملازمین اور مزدور اس سروس سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، مگر محدود تعداد کے باعث شدید رش، طویل انتظار اور سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حکومت بلوچستان، محکمہ ٹرانسپورٹ اور متعلقہ ادارے شہری آبادی میں مسلسل اضافے اور بڑھتی ہوئی سفری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے گرین بس منصوبے کو فورا
شہر کے ان گنجان آباد علاقوں میں نئی بس سروس کا فوری آغاز کیا جائے
جہاں لاکھوں شہری آج بھی معیاری پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم ہیں،
بالخصوص سمنگلی روڈ،پشتون آباد،سیٹلائٹ ٹاؤن،نیو اڈہ،تختانی بائی پاس،ہزار گنجی روٹ،مغربی بائی پاس،نوحصار تا ٹیکسی اسٹینڈ تک ان علاقوں میں روزانہ ہزاروں افراد تعلیم، روزگار، کاروبار اور علاج کی غرض سے سفر کرتے ہیں،
لیکن مناسب ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات، اضافی اخراجات اور قیمتی وقت کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گرین بس اور پنک بسز سروس کی توسیع نہ صرف عوام کو ریلیف فراہم کرے گی بلکہ ٹریفک کے دباؤ، ماحولیاتی آلودگی اور غیر منظم ٹرانسپورٹ کے مسائل میں بھی نمایاں کمی لانے کا سبب بن سکتے ہیں ـ