بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن 12 ہزار افراد گرفتار

​لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور پولیس نے شہر بھر میں بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے رواں سال کے دوران ہزاروں ملزمان کو گرفتار اور مقدمات درج کر لیے ہیں۔
​ترجمان لاہور پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بجلی چوری کے خاتمے کے لیے کی جانے والی انسدادِ کرائم مہم کے تحت اب تک 10 ہزار 867 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
ان کارروائیوں کے نتیجے میں 12 ہزار 172 افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
​سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ
سربراہ لاہور پولیس (سی سی پی او) نے بجلی چوری کی سرپرستی اور سہولت کاری کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت ترین اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور اگر اس عمل میں لیسکو (LESCO) یا پولیس کا کوئی اہلکار یا دیگر افراد سہولت کاری میں ملوث پائے گئے
تو ان کے خلاف بھی بلا تفریق قانونی اور ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی۔
​ترجمان کے مطابق قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آپریشن جاری رہے گا
تاکہ بجلی کی چوری کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں