کوئٹہ ( خبردار نیوز)بلوچستان ہائیکورٹ میں نئے تعینات ایڈیشنل ججز کی حلف برداری آج ہوگی۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیٹوریم ہال میں شام 4 بجے منعقد ہوگی۔
نئے تعینات ایڈیشنل ججزمحمد رؤف عطا، اللہ داد روشان اور عبدالقیوم لہڑی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں بلوچستان ہائیکورٹ کے معزز ججز، ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان، عدالت عالیہ بلوچستان کے عدالتی افسران و عملہ، وکلا تنظیموں کے عہدے داران سینیئر وکلا اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گے