13 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں.سپارکو

**ربیع الاول کا چاند 13 اگست کو نظر آنے کا امکان نہیں، سپارکو**

**اسلام آباد:** سپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے پیشگوئی جاری کردی ہے، جس کے مطابق 13 اگست کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

سپارکو کے مطابق ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 12 اگست کو رات 10 بج کر 37 منٹ پر متوقع ہے۔ 13 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی، جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان تقریباً 32 منٹ کا فرق ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق چاند کی عمر اور افق پر موجودگی کے دورانیے کے باعث 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند انسانی آنکھ یا دوربین سے نظر آنے کا امکان نہیں۔

سپارکو کے مطابق یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ اس حساب سے 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بھی یکم ربیع الاول 1448 ہجری 15 اگست 2026 کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

تاہم ربیع الاول کے چاند کی حتمی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

ملک بھر میں 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جاتی ہے۔ اس موقع پر محافل میلاد، سیرت کانفرنسز، جلوس اور دیگر مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں