راولپنڈی (نیوز ڈیسک)
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد سے طبی معائنے اور علاج کے بعد انتہائی سخت سیکیورٹی کے حصار میں واپس اڈیالا جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اسپتال سے اڈیالا جیل لائے جانے کے فوراً بعد ان کے مخصوص سیل میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کے تحت اڈیالا جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا،
جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے بعد تمام سیکیورٹی ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی جیل واپسی یقینی بنائی گئی۔