کوئٹہ (خبردار نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ‘رد الفتنہ 3’ کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک اہم آپریشن کیا گیا،
جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے تحویل سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فورسز کی مسلسل اور موثر کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد گروہوں کو شدید ناکامی اور بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سیکیورٹی حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے میں کامل امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔