کوئٹہ (خبردار نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوہاٹ کے علاقے پرانا پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے ناپاک واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں
اور بے گناہ انسانی جانوں کو نشانہ بنانا شدید افسوسناک ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے قومی عزم کو مزید مضبوط اور پختہ کرنا ہوگا