کچلاک میں کم سن بچی کے ضعیف العمر شخص سے نکاح کے معاملے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس


ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
کوئٹہ، 17 ستمبر

*کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کم سن بچی کے ضعیف العمر شخص سے نکاح کے معاملے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نوٹس

کم سن بچی ببو کے والد عبدالباری کو چمن سے گرفتار کرلیا گیا، ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی

ایف آئی آر کے اندراج اور گرفتار ملزم کی حوالگی کے لیے کوئٹہ پولیس سے رابطہ کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر چمن

واقعہ کی کڑیاں کچلاک میں 15 سالہ بچی کے قتل کے واقعے سے ملتی ہیں، ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی

مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند

کم سن بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا، معاون اطلاعات شاہد رند

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، شاہد رند

بچی کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے، معاون اطلاعات بلوچستان

واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی، شاہد رند

کم سن بچی سے متعلق معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، معاون اطلاعات و سیاسی امور بلوچستان

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مرکزی ملزم سمیت دیگر ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت، شاہد رند

واقعے کی تحقیقات میں سامنے آنے والے تمام حقائق کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات

بلوچستان حکومت بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے، معاون اطلاعات شاہد رند

کم سن بچوں کے حقوق اور تحفظ کے معاملے پر حکومت بلوچستان کی واضح اور دوٹوک پالیسی ہے، شاہد رند

بلوچستان میں انسداد کم عمری کی شادی کا قانون موجود ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات شاہد رند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں