کوہاٹ پولیس لائنز میں خودکش دھماکے، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی

کوہاٹ دھماکہ اپڈیٹ

کوہاٹ کی پرانی پولیس لائنز میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق پرانی پولیس لائنز کے قریب بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی، جس کے بعد ایک اور خودکش حملہ آور نے اسپیشل برانچ کی عمارت کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے اس قدر شدید تھے کہ کئی کلومیٹر دور تک آواز سنی گئی، جبکہ قریبی عمارتوں کی چھتوں، کھڑکیوں اور دروازوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں