کوئٹہ: بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن (بی ڈی ایم اے) کی صحافی نصیر کاکڑ پر مبینہ تشدد کی مذمت
بی ڈی ایم اے نے واقعے کو آزادیٔ صحافت اور قانون کی حکمرانی کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات سمیت کسی بھی معاملے کے حل کے لیے قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔
ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
بی ڈی ایم اے نے کہا کہ صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران دھمکانا یا تشدد کا نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے، آزادیٔ صحافت کے تحفظ کے لیے صحافتی برادری متحد ہے۔