مستونگ (خبردار نیوز)مستونگ کے مرکزی بازار میں واقع الائیڈ بینک میں مسلح افراد کی بڑی ڈکیتی؛
ڈکیتی کے دوران ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمرے پر فائرنگ کر کے اسے ناکارہ بنا دیا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مستونگ کے مرکزی بازار میں مسلح افراد نے الائیڈ بینک کی برانچ میں داخل ہو کر ڈکیتی کی بڑی واردات کو انجام دے دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کارروائی کے دوران بینک میں داخل ہوتے ہی بازار میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے پر فائرنگ کر کے اسے ناکارہ بنا دیا تاکہ ان کی شناخت نہ ہو سکے۔
ڈکیتی کے بعد مسلح افراد رقم لوٹ کر باآسانی موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک سے لوٹی گئی رقم کا فوری طور پر حتمی تعین نہیں ہو سکا ہے،
تاہم بینک انتظامیہ کے ساتھ مل کر حساب کتاب اور تمام پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔