کوئٹہ 24 ستمبر: ـمانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ تحقیقاتی کمیشن جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا نے آج مورخہ 24 ستمبر 2026 کو کھلی عدالت میں تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے سماعت کی۔
سماعت کے دوران گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے۔مزید برآں، تحقیقاتی کمیشن کے حکم کی تعمیل میں، ایڈیشنل ڈائریکٹر، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) بلوچستان زون کوئٹہ، ذاتی طور پر پیش ہوئے اور ایک رپورٹ جمع کرائی۔
جس کی روشنی میں، تحقیقاتی کمیشن نے ہدایت جاری کی کہ کارروائی کی اگلی سماعت پر سیکرٹری داخلہ، حکومتِ پاکستان، ’’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016‘‘ کی دفعہ 37 کے تحت وضع کردہ افعال سے متعلق ایک جامع رپورٹ کے ساتھ، کمیشن کی معاونت کے لیے، ذاتی طور پر پیش ہوں۔