جاپان (نیوز ڈیسک): ایشین گیمز 2026ء کے مینز کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر گولڈ میڈل میچ (فائنل) کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
بارش کے باعث 13 اوورز فی اننگز تک محدود کیے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 111 رنز بنائے۔
پاکستان نے مطلوبة ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی،
جبکہ حسن نواز 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان صاحبزادہ فرحان صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ایشین گیمز مینز کرکٹ کا فائنل (گولڈ میڈل میچ) 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل (بھارت بمقابلہ سری لنکا) کی فاتح ٹیم سے ہوگا