کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے راڑہ شم سے 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر گولیاں مار کر ویرانے میں پھینکا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق تمام لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں مقتولین کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جن کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقتولین میں سے 5 افراد کا تعلق کوہلو، ایک کا بارکھان، ایک کا دکی، دو کا سبی جبکہ ایک شخص کا تعلق نارتھ کراچی سے ہے۔
دوسری جانب، حکومتِ بلوچستان کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں
جہاں اسپتال حکام ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے عمل میں مصروف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حتمی تفصیلات تمام قرینوں کی جانچ پڑتال کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔
پولیس اور متعلقہ انتظامیہ نے اس اندوہناک واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔