تربت: بلوچستان کے ضلع تربت کی ڈاکٹر کالونی میں ایک گھر کے اندر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں واقعے کی وجہ مسلح افراد کے درمیان باہمی چپقلش بتائی جا رہی ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت سرفراز ولد غلام، سکنہ شاہی تمپ، اور عامر ولد عبدالنبی، سکنہ سریاب کوئٹہ، کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سرفراز عرف ملا قتل کے ایک مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم تھا۔ اطلاعات کے مطابق سرفراز عرف ملا کی لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ عامر کی لاش کوئٹہ منتقل کی جائے گی۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔