کوئٹہ(خبردار رپورٹ 8ترجمان بلوچستان پولیس کے ایک پریس ریلیز کے مطابق خضدار رینج کے تحت ضلع قلات میں پولیس بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 185 آسامیوں کے لیے بھرتی کا انعقاد کیا گیا،
جن میں 112 عمومی، 47 اقلیتی اور 26 خواتین کی نشستیں شامل تھیں۔
بھرتی کے لیے 734 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ ابتدائی مرحلے میں سینہ، قد اور دوڑ کے ٹیسٹ منعقد کیے گئے،
جن میں 116 امیدوار غیر حاضر رہے جبکہ 181 امیدوار ناکام قرار پائے۔ اس مرحلے میں 439 امیدوار کامیاب ہوئے۔
بعد ازاں تحریری امتحان میں 427 امیدوار شریک ہوئے جبکہ 12 امیدوار غیر حاضر رہے۔
کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 173 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے اہل قرار دیا گیا۔
انٹرویو مرحلے میں 170 امیدوار شریک ہوئے جبکہ 3 امیدوار غیر حاضر رہے۔
تمام مراحل کی تکمیل کے بعد 109 مرد اور 17 خواتین امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 126 امیدواروں کو حتمی طور پر منتخب کر لیا گیا۔
ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق بھرتی کے حتمی نتائج مرتب کرکے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ ارسال کر دیے ہیں ۔
بھرتی کا عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا گیا، جس کا مقصد ضلع قلات میں پولیس فورس کی استعداد اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔