کوئٹہ، 12 نومبر (خبردار نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےمستونگ کے قریب تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کی ہے
ان کے مطابق مستونگ میں قومی شاہراہ 25-N پر کنڈوا پوسٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی مستعدی کا ثبوت ہے،
اورسکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے،
میر سرفراز بگٹی کے مطابق جوابی کارروائی میں تین دہشتگردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظہر ہے،
وزیر اعلیٰ بلوچستان نےدہشتگردی کی اس بزدلانہ کارروائی میں دو شہریوں کی شہادت پر دلی افسوس کیا اور کہا مہ وہ
شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے،
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا بلوچستان کی عوام، ان کی روایات اور اقدار سے کوئی تعلق نہیں، تاہم بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،
کیونکہ بلوچستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے اور ترقی کا راستہ روکنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی،
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ضلع مطابق صوبے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے قیام کے عزم سے پیچھے ہٹیں گے،