ایشیا کپ رائزنگ سٹارز: پاکستان شاہینز کی نیپال کو 96 رنز سے شکست، گروپ مرحلے میں ناقابل شکست

دبئی(خبردار اسپورٹس)​ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے دی اور گروپ مرحلے کے تینوں میچوں میں کامیابی کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
​پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان شاہینز نے 42 اوورز میں 168 رنز بنائے۔
روحیل نذیر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 83 گیندوں پر ناقابل شکست 64 رنز اسکور کیے، جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
​169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 17.3 اوورز میں محض 72 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور سفیان مقیم نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عمران نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
​شاندار ناقابل شکست نصف سنچری بنانے پر روحیل نذیر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
گروپ مرحلے میں کلین سویپ کے بعد پاکستان شاہینز 27 نومبر کو سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کا سامنا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں