بلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز نے ارجنٹائن اور زیمبیا میں بین الاقوامی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی

کوئٹہ، 19 نومبر (خبردار نیوز) بلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز نے ارجنٹائن اور زیمبیا میں بین الاقوامی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی بین الاقوامی تربیت حاصل کرنے والے 18 نوجوان انجینئرز میں چار خواتین بھی شامل ہیں –
نوجوان انجینئرز نے ارجنٹائن کی ویلاڈیرو مائن اور زیمبیا کی لوموانا مائن میں عالمی معیار کی تکنیکی تربیت حاصل کی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے انٹرنیشنل گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے بیچ کے شرکاء کی ملاقات ہوئی
اٹھارہ نوجوان انجینئرز کا انتخاب 2024 میں بلوچستان بھر سے موصول ہونے والی 3 ہزار سے زائد درخواستوں میں سے میرٹ پر کیا گیا،
وزیر اعلیٰ بلوچستان کو حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تکنیکی مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے جدید مہارتوں، پیشہ ورانہ ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے،نوجوان انجینئرز کی بین الاقوامی سطح پر کامیابی بلوچستان کے روشن مستقبل کی عکاس ہے،
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقامی نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنا صوبے کی طویل المدتی معاشی ترقی کے لیے اہم ہےریکوڈک منصوبے کی ترقی میں مقامی نوجوان انجینئرز اہم کردار ادا کریں گے، کیونکہ باصلاحیت نوجوان بلوچستان کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں،
میر سرفراز بگٹی نے مذید کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں غیر معمولی صلاحیتیں موجود ہیں، انہیں مواقع اور جدید تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، بڑے ترقیاتی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ثمرات میں مقامی نوجوانوں کی شمولیت خوش آئند ہے ،
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک مائننگ کمپنی اور بیرک کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی تربیت کے مواقع فراہم کرنا قابل تحسین ہے،
کنٹری مینیجر آر ڈی ایم سی ضرار جمالی نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کی پائیدار ترقی مقامی آبادی اور افرادی قوت کی ترقی سے وابستہ ہے،چاغی، کوئٹہ، گوادر، پنجگور، خضدار، لورالائی، نوشکی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے نوجوان پروگرام کا حصہ ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں