راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست، سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی۔

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا، جو قومی ٹیم نے 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کر لیا۔
پاکستان کی دوسری اننگز میں عامر جمال 34 اور اذان اویس 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ محمد طیب عارف 13 اور محمد طحہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا اور اسیتھا فرنینڈو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 95 اوورز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ملن رتنائیکے 60 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ سونال دینوشا نے 54، کوسال مینڈس نے 53، پسندو سوریا بندارا نے 38 اور دھاناجیا ڈی سلوا نے 37 رنز بنائے۔
پاکستان کی باؤلنگ میں عامر جمال اور محمد عباس نے تین، تین، رضا اللہ نے دو جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں محض 98 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
شاندار باؤلنگ کارکردگی پر پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں