امید نہیں تھی کہ دھشت گرد بچوں کو ٹارگٹ کریں گے -سرفراز بگٹی

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار واقع کی مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ ہمیں امید ہی نہیں تھی کہ یہ لوگ بچوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے

یہ بات انہوں نے بد ھ کو خضدار واقعہ کے خلاف پریس کانفرنس کوئٹہ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہی ہے

انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے آج صبح بچوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں اب تک چار بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں جواس وقت سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس حملہ کے بڑے واضح ثبوت تھے جس کے تحت بھارت بلوچستان میں اپنی جنگ کی شکست مٹانے کے لئے یہ سب کرنا چاہتے تھے

جنہوں نے بزدل دہشت گرد جو بی ایل اے اور بی ایل ایف کے نام سے جانے جاتے ہیں کو استعمال کیا ہے

وزیراعلی نے کہا کہ یہ لوگ ہمشہ سوفٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں لیکن ،ہمیں امید نہیں تھی کہ یہ لوگ بچوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے

جس کے بعد اب ہم سے بھی کسی قسم کی نرمی کی توقع نہ رکھیں اور نہ ہم ان کو چھوڑیں گے

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان معصوم بچوں کا مقدس خون رائگاں نہیں جائے گا اور جو اس میں ملوث ہیں وہ خود کو بلوچ کہتے ہیں لعنت ہوں ایسے لوگوں پر انہیں بلوچ نہ کہا جائے بلکہ ان

کو صرف دہشت گرد کہا جائے

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ یہ انڈیا کی پراکسی ہے جو ان دہشت گردوں کو نہ صرف پیسے دیتے ہیں بلکہ ان کو ٹریننگ بھی دیتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں