Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

معاشرے کی ترقی میں خواتین کی سیاسی اور معاشی کردار اہم ہے جعفرمندوخیل

معاشرے کی ترقی میں خواتین کی سیاسی اور معاشی کردار اہم ہے جعفرمندوخیل

معاشرے کی ترقی میں خواتین کی سیاسی اور معاشی کردار اہم ہے جعفرمندوخیل

کوئٹہ 19 جولائی: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خواتین کے بڑھتے ہوئے سیاسی و معاشی کردار کو دیکھ کر یہ یقین ہو جاتا ہے کہ اکیسویں صدی خواتین کی صدی ہے کیونکہ

اکیسویں صدی نے درحقیقت زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق واختیارات کے حصول میں نمایاں پیش رفت دیکھی ہے

آج پوری دنیا میں خواتین قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں لہٰذا جدید دنیا سے ہمدم اور ہمقدم رہنے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت تمام خواتین کے سماجی و

معاشی تحفظ اور جدید مہارتیں سکھانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کریں

ان خیالات کا اظہار انہوں جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خواتین وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. پاکستان پیپلز پارٹی قلات ڈویژن

وفد کی قیادت رابعہ خواجہ خیل اور پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت سیدہ ساجدہ کر رہی تھیں.

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین بہت باصلاحیت اور ملنسار ہیں، صلاحیتوں کے اعتبار سے ملک کے دوسرے صوبوں کی خواتین مقابلے میں کسی بھی لحاظ سے

کم نہیں ہیں لیکن ضروری سہولیات اور مناسب مواقعوں کے فقدان کی وجہ سے وہ آگے نہیں آ سکیں.

گورنر مندوخیل نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ خواتین سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ وغیرہ میں روایتی تصورات کو توڑ کر آنے والی نسلوں کیلئے راہ ہموار کر رہی ہیں. اس ضمن

میں بلوچستان کی سطح پر ہیومن ریسورس میں خواتین کی شرکت سے معاشی ترقی کو آگے بڑھا رہی ہیں۔

گورنر بلوچستان نے واضح کر دیا کہ معاشی خودمختاری کیلئے ہماری خواتین نے روایتی صنفی کردار کی بجائے غیرروایتی کیریئرز کو اپنانے ہونگے.

انہوں نے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں عورتوں کے کردار کو بڑھانے کے حوالے سے کہا کہ عورتوں کے بلند وقار و عظمت کو اُجاگر کرنے کیلئے بھرپور اولسی شعور و بیداری کی مہم

چلانے کی ضرورت ہے.

گورنر بلوچستان نے دونوں وفود کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات میں ان کے مسائل کو غور اور توجہ سے سنا. خواتین کے حقوق و اختیارات کی پاسداری اور درپیش مسائل کے حل کیلئے

بھرپور تعاون کا یقین دلایا

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *