Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

آپریشن غضب الحق: پاک فوج کی کارروائی، 274 شرپسند ہلاک

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ “آپریشن غضب الحق ” میں اب تک 274 افغان طالبان رجیم

کے اہلکار اور خوارج ہلاک جبکہ 400 زخمی ہو چکے ہیں۔ کارروائی میں دشمن کے 150 ٹینکس، بکتر بند گاڑیاں اور 73 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں۔ پاک فوج نے دشمن کی 18 اہم

پوسٹیں بھی اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر یہ بات آج میڈیا کو برئفنگ دیتے ہوئےبتائی اور کہا کہ پاکستانی فورسز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے آغاز سے اب تک 274 افغان طالبان رجیم کے اہلکار اور خوارج ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ 400 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران اب تک کی اہم کامیابیاں درج ذیل ہیں:

پاک افغان سرحد کے ساتھ دشمن کی 73 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔اور ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک دشمن کے 150 ٹینکس اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔

جبکہ پاک فوج نے کارروائی کے دوران دشمن کی 18 اہم چیک پوسٹیں اپنی تحویل میں لے لی ہیں اور وہاں اپنا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے واضع کیا کہ یہ آپریشن ملکی سالمیت اور سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی دراندازی یا جارحیت کی صورت میں پاک

فوج خاموش نہیں رہے گی اور اسی طرح دندان شکن جواب دیا جاتا رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *