اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹل آپریٹرز انڈسٹری میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بات انہوں نے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر VEON گروپ کے چیف ایگزیکٹو افیسر کان ترزی اوعلو کی قیاد ت میں ایک وفد کسے ملاقات میں کہی
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ 5 جی سپیکٹرم کی کامیاب نیلامی اس شعبے میں جدت کے لیے ہماری مثبت اور موثر سمت کا ثبوت ہےاور پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں
جدت کو اپنانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے موثر اور جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے۔
میاں شہبارز شریف نے وفد کو بتایا کہ وفاقی حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام اداروں کے باہمی تعاون سے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ جس میں کیش لیس
معیشت کے حصول اور اسکے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پرکان ترزی اوعلو نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے تمام شعبوں میں شفافیت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے بہت موثر اقدامات کیے ہیں.خاصکر
پاکستان نے ڈیجیٹل ایکانومی کے حصول اور 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی میں بہت تیز رفتاری سے کام کیاہے جو لائق تحسین ہے۔