Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

آمن کے لیے پاکستان کی کوشش جاری ہے شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وزیراعظم محمد شہباز شریف اور جاپان کی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے،

جس میں عالمی و علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

گفتگو کے دوران پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے حالیہ مذاکرات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاپانی وزیراعظم نے جنگ بندی کی کوششوں اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے فعال سفارتی کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے خطے میں امن و

استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو عالمی امن کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے امن عمل کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جاپانی ہم منصب کی جانب سے نیک خواہشات اور تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور خطے کو تنازعات سے پاک کرنے کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے اتفاق کیا کہ مستقبل میں بھی اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *