مچھ ۔یں گیس کے باعث 3کانکن جاں بحق

کوئٹہ (خبردار نیوز)مچھ میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے 3 کانکن جاں بحق ہوگئے
،ڈی سی کچھی نے کانکنو ں کی ہلاکت کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ جاں بحق کانکنوں میں مراد بخش، علی حسن اور دلاور خان شامل،
انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کانکنوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں،
جبکہ محکمہ معدنیات نے کان کے لیز کا معائنہ کرنے کے بعد مذکورہ لیز کوسیل کردیا،
بقول انکے واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں