کوئٹہ: 14 ستمبر 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابلِ تحسین ہے،
ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کی،
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ریاستی اداروں کے عزم کا مظہر ہے،
میر سرفراز بگٹیدہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں امن دشمن قوتوں کے لیے واضح پیغام ہیں، کیونکہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ قدر ہیں،
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ریاستی اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی،
اور میرآخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان