اولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ (PSL) کے گیارہویں سیزن میں راولپنڈی کی ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے جہاں اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار
ہو کر میدان سے باہر چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ انجری کے باعث گزشتہ 6 میچز سے باہر تھے اور آج اسلام آباد کے خلاف میچ میں ہی ٹیم میں واپس آئے تھے۔ تاہم، بدقسمتی سے وہ اپنی واپسی کو یادگار نہ بنا
سکے اور اسلام آباد کے خلاف اہم مقابلے کے دوران ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے۔
انجرڈ ہونے کے فوری بعد نسیم شاہ کو طبی امداد کے لیے فیلڈ سے باہر لے جایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ان کی انجری کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے،
تاہم راولپنڈی کی انتظامیہ اور شائقینِ کرکٹ کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ ٹورنامنٹ اب فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Leave a Reply