لاہور (خبردار اسپورٹس ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جو کہ بولرز کی شاندار کارروائی کی بدولت درست ثابت ہوا۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اور اب پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 242 رنز کا ہدف درکار ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز کی سنچری اسکور کی۔
اس کے علاوہ سیم کیورن نے 42 اور گس اٹکنسن نے 36 رنز بنا کر نمایاں پوزیشن حاصل کی، جبکہ آخری وکٹ پر انگلینڈ کے بلے بازوں نے 40 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم کی۔
دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بینٹن (4)، جو روٹ (5)، ہیری بروک (1)، کورس کاکس (6)، ول جیکس (13)، لیام ڈاسن (5)، جیمی اوورٹن (10) اور ہینری کروکومب (8 رنز) بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
عرفات منہاس اور رضا اللہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ بھی ہوا۔