کوئٹہ : معرکہ حق’ میں تاریخی فتح کی خوشی میں پروقار تقریب کاانعقاد جس میں شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) ‘معرکہ حق’ میں تاریخی فتح کی خوشی میں پروقار تقریب کاانعقاد کوئٹہ میں ہوا جس میں شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیاگیا

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں “معرکہ حق” میں حاصل ہونے والی تاریخی فتح کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول و فوجی قیادت سمیت زندگی کے تمام شعبوں

سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

قریب کے آغاز میں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامتی و شہداء کے درجات کی

بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی

تقریب کی خاص بات دوست ممالک کے فوجی افسران اور وفود کی شرکت تھی، جنہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دے کر پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیوں کو تسلیم کیا اور پھول

چڑھائے۔

تقریب میں شہداء کے ورثاء، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی قربانیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے

تمام محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ آج کا دن پوری قوم کے لیے فتح، اتحاد اور لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں ہی کی بدولت آج پاکستان کا وقار اور شان دنیا بھر میں بلند ہے۔ معرکہ حق میں ملنے والی یہ فتح جہاں دشمن کے عزائم کی ناکامی کا

ثبوت ہے، وہی یہ پوری قوم کے لیے اتحاد اور فخر کا نشان بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں