Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینےپر پابندی عائد

کوئٹہ، 26 مئی عید الضحٰی کے موقع پر بلوچستان بھر میں کالعدم تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں دینے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت عیدالاضحٰی کے موقع پر صوبے بھر میں سیکورٹی، صفائی کی مجموعی صورتحال اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے سے متعلق اہم اجلاس
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈویژنل کمشنرز کی ویڈیو لنک پر شرکت
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ اور صفاء کوئٹہ کے سی ای او نے شرکت کی
عید الضحٰی پر کوئٹہ شہر کے پانچ زون میں 15 کولیکشن پوائنٹ قائم کردئیے گئے ،
بریفنگ میں بتایا گیا کہ عید کے تین روز میں شہر کے پانچ زون میں 4 ہزار 294 ٹن کچرہ جمع کرکے ٹھکانہ لگانے کے لئے 9500 چھوٹی بڑی مشینری تیار، آپریشن پلان کی منظوری دے دی گئی،
اجلاس میں تمام ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی آلائشوں کو ٹھکانہ لگانے کے لئے کرائے پر مشینری لینے کا فیصلہ کیا گیا
سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 54 بڑی عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔
بریفنگ

سیکورٹی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا گیا، صفا کوئٹہ کی ٹیمیں شہر کے 15 متعین کردہ مقامات سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جمع کریں گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ عیدالاضحٰی کے دوران صفائی اور آلائشوں کی بروقت تلفی کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا،
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اہم ہدایت، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے متعلق عوامی آگاہی اور تشہیری مہم تیز کرنے کا حکم دیا گیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عیدالاضحٰی کے موقع پر صوبے بھر بالخصوص ضلعی ہیڈکوارٹرز میں عید گاہوں اور مساجد کی سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
اور کوئٹہ سمیت بڑے شہروں میں صفائی اور انتظامات کے حوالے سے واضح اور مثبت تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز عیدالاضحٰی کے موقع پر مساجد اور عید گاہوں کے اسپیکرز کے ذریعے عوام سے صفائی مہم میں تعاون کی اپیل کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *